Jun 02, 2020 04:12 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Lahore- No democracy in Pakistan; political opponents being imprisoned , Saad Rafique
لاہور، ملک میں کوئی "جمہوریت "نہیں، مخالفین کو "جیلوں "میں ڈالا جارہا ہے، سعد رفیق
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کا اکٹھے نہ ہونا ایک "المیہ "ہے جس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، آپ نے گردن اور گریبان سے "دبوچا "ہوا ہے، جس ملک میں قائد حزب اختلاف کو ہر وقت "کٹہرے "میں کھڑا کیا جائے وہاں کونسی جمہوریت ہے، پاکستان میں بدقستمی سے جمہوریت نے وہ سفر طے نہیں کیا جو کیا جانا چاہیے تھا۔
سعدرفیق کا کہنا تھا پاکستان میں "چار مارشل لاء "آئے، پاکستان آزاد ہوگیا مگر آزادی صرف "اشرافیہ "تک رہی، عام آدمی تک نہیں پہنچی، شہباز شریف ان مشکلات سے نکل جائے گا۔ این ڈی ایم اے ناگہانی آفات کیلئے ہوتا ہے، یہاں "خود آفات پیدا "کی جا رہی ہیں، یہی نہیں پتا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کل کتنے افراد ہیں، جب ڈینگی ہوا تو شہباز شریف اور سلمان رفیق کی کاوشوں سے ڈینگی پر قابو پایا گیا۔