Jun 02, 2020 04:15 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Karachi- The issue of fake domiciles raised everywhere, Khwaja Izhar-ul-Hassan
کراچی، جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر ہر جگہ آواز اٹھائی، خواجہ اظہار الحسن
بہادرآباد
میں قائم پارٹی کے عارضی مرکز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے
رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حکومت نوٹیفکیشن نکال کر کس کو بیوقوف
بنارہی ہے؟ سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، جعلی ڈومیسائل بنانے
والے کون ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک سے 15 گریڈ کی نوکریوں
پرکراچی کے نوجوان کیوں نہیں؟ ان کی نوکریوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے لہٰذا
سندھ کے عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں۔ سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے
عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے جس کیخلاف توہین عدالت کی
درخواست دائر کروں گا، ایم کیو ایم اس غیر قانونی نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتی
ہے۔