Jun 02, 2020 04:20 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Karachi- Gold Price gone up to Rs 98,100
کراچی،کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت کو "پر "لگ گئے، سونے کی فی تولہ قیمت "اٹھانوے ہزار ایک سو "روپے ہوگئی
آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار سات سو تینتیس ڈالر ہوگئی، عالمی بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب چھ سو روپے اور پانچ سو چودہ روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر اٹھانوے ہزار ایک سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد تیراسی ہزار ایک سو پانچ روپے کی سطح پر آگئی۔