Jun 02, 2020 04:27 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Front line workers carrying out their responsibilities in isolation wards
کراچی،خطروں سے لڑتے مسیحاؤں نے اپنی تمام چھٹیاں اپنے فرض پر قربان کردیں
ملک میں ایک طرف تو عوام نے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیا وہیں دوسری جانب ڈاکٹرز اور نرسز سمیت فرنٹ لائن ڈاکٹرز اب بھی آئسولیشن وارڈز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر انیل کمہار کا کہنا تھا کہ
فرنٹ لائن سولجرز اپنے محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں، 16 سو سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا وائرس سے متاثر لیکن انسانیت کی خدمت کا جذبہ کم نہ ہوا۔ کورونا کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز نے بھی ہمت نہ ہاری اور وائرس کو شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ڈیوٹی پر حاضر ہوگئے۔
خطروں سے لڑتے مسیحاؤں نے اپنی تمام چھٹیاں اپنے فرض پر قربان کردیں۔ مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جان کی پرواہ نہ کئے بغیر ان فرنٹ لائن سولجرز کا جذبہ قابل رشک ہے۔ مگر قوم کو بھی ان کا احساس کرنا چاہئے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ