Jun 02, 2020 07:23 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Karachi- Uncertainty among the people regarding space in hospitals for corona patients in City
کراچی، کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مریضوں کا سیلاب ہسپتالوں پر امڈ آیا
عیدالفطر کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس نے پاکستان بھر میں شدت اختیار کرلی ہے اور کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد چہتر ہزار کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔ایسے میں مریضوں کا سیلاب ہسپتالوں پر امڈ آیا ہے۔
کراچی کے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ کسی ہسپتال میں جگہ نہیں اور ایک ہسپتال مریض کو دوسرے ہسپتال کا راستہ دکھاتا ہے۔ کئی پرائیویٹ ہسپتالوں نے باقاعدہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ ان کے پاس کورونا کے مریضوں کیلئے جگہ نہیں ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ
سندھ حکومت نے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کی خبروں کو صحیح طریقے سے درست تو قرار نہیں دیا لیکن عندیہ دیا ہے کہ اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ممکن ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ کم پڑجائے۔
تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ جاوید نایاب لغاری نے کہا کہ
ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کا تو کورونا سے حال برا ہے ہی لیکن حکومت بھی اب کورونا وائرس کے آگے ہتھیار ڈالتی نظر آتی ہے کیونکہ ملک میں عوام کی سہولت کے لئے کی گئی لاک ڈاؤن میں نرمی نے عوام کو مزید لپیٹ میں لے لیا ہے جس کا حل تاہم حکومت کے پاس بھی نہیں۔
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ
وفاقی حکومت نے کل ہونے والے اجلاس میں نئی حکمت عملی اور ہدایت جاری کی ہیں تاکہ عوام کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے دیگر امور بھی انجام دے سکیں۔