Jun 02, 2020 07:50 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Lahore- NAB Lahore team leaves without Shehbaz Sharif's arrest
لاہور، نیب کا گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ
قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے لاہور میں ان کے گھر پہنچی تھی۔ معاملے کا علم ہوتے ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ن لیگ کے دیگر قائدین بھی موقعے پر پہنچ گئے تھے۔
نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ شہباز شریف نے نیب میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے تفصیلی جواب بھجواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ 69 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس کے باعث وہ نیب میں پیش نہیں ہوسکتے، لہذا نیب نے جو تحقیقات کرنی ہیں وہ ویڈیو لنک اور اسکائپ کے ذریعے جواب لے سکتا ہے۔
شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس پر سماعت کل ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ان کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔