Jun 02, 2020 07:53 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Provincial Minister Murtaza Baloch dies due to corona virus
کراچی، صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
وزیر کچی آبادی سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے۔ انھیں پچھلے ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔
صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہے۔ تاہم وبا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطیہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث ان کے اہلخانہ نے انھیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔
مرتضیٰ بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ مرحوم گڈاپ کے ٹاؤن ناظم بھی رہے۔ وہ پی ایس 88 ملیر ٹو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔