لاہور،قائد حزب اختلاف شہباز شریف ایک بار پھر گرفتاری سے بچ نکلے
لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا اور نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی جس میں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔۔۔۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو نہ روکے جانے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ عدالت پہنچے جبکہ نیب کی ٹیم بھی ہائی کورٹ کے گیٹ پر موجود تھی ۔۔۔عدالت نے استفسار کیا کہ نیب شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتاہے تو وکیل نیب فیصل بخاری نے کہا نیب شہبازشریف کی ضمانت کی مخالفت کرےگا، شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا، دوران ریمانڈشہباز شریف کورمضان شوگرمل میں بھی گرفتارکیاگیا تھا۔۔عدالت نے 5 لاکھ کےضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کےپاس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب بھی طلب کر لیا۔