Jun 03, 2020 09:40 pm
views : 265
Location : Different Places
Karachi- Public transport returns to Karachi roads, transporters throw away SOPs
کراچی ، پبلک ٹرانسپورٹ بحال ، عوام ایس او پیز کو بالائے طاق کردیا
کونسا کرونا ،،،،کہاں کی ایس او پیز ۔۔۔۔۔
حکومت سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت کیا دی عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکل آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈرائیور ، کنڈیکٹر اور مسافر ناصرف بغیر ماسک سفر کررہے ہیں بلکہ ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر بسوں میں معمول کے مطابق گنجائش سے زیادہ لوگ بھی سوار ہیں۔۔۔۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا ایسا نہ ہوا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔۔۔۔۔۔
سندھ حکومت کی جانب سے تین ماہ بعد اجازت ملنے کے بعد شہر قائد سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال تو ہوگئی مگر عوام کا ایس او پیز پر عمل نا کرنا کرونا کو کھلی دعوت کے مترادف ہیں ۔۔۔۔۔۔