Jun 04, 2020 07:40 pm
views : 232
Location : Different Places
Islamabad- Govt decides to shut big markets across country which violate lockdown SOPs
اسلام آباد،وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں سختی پر غور شروع کردیا
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز اور اموات بڑھنے اور عوام کو ایس او پیز کو نظر انداز کرنے پر لاک ڈائون میں مزید سختی پر غور شروع کردیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے والی مسافر بسوں کو بند کردیا جائیگا عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جانی نقصان میں اضافہ اور متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔
جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی۔ترقی اسد عمر نے عوام کو باور کرایا ہے کہ ایس او پیز عملدرآمد پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی، سخت انتظامی اقدامات ملک کے طول و عرض میں شروع کئے جا رہے ہیں، حکومت سماجی فاصلوں اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامی کارروائی شروع کرنے جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے چیف سیکرٹریز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ یونینز کا مطالبہ تھا کہ کاروبار کھولے جائیں اور جب کاروبار کھول دیئے گئے تو اب ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا جو کہ وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے اور اب ان ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر آج پنجاب کی کئی بڑی مارکیٹیں بند کردی جائیں گی۔