Jun 04, 2020 08:12 pm
views : 241
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan tops China in coronavirus cases as nationwide tally nears 87,000
اسلام آباد،کورونا کے 4688 ریکارڈ کیسز، تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 31 ہزار 104، سندھ میں 32 ہزار 910، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 824، اسلام آباد میں 3 ہزار 544 جبکہ آزاد کشمیر میں 285 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا متاثرین میں (ن ) لیگ کے ایم پی اے میاں نوید بھی شامل میاں نوید علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے اور ان کی حالت اب بہتر ہے۔
جبکہ ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 511 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 770 ہوگئی۔ سندھ میں 555، پنجاب میں 607، خیبر پختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 51 اور اسلام آباد میں 38 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔