Jun 04, 2020 08:18 pm
views : 243
Location : Different Places
Karachi- NDMA executes pesticide spray on over 507,800 acres of land to eliminate locust
کراچی،ٹڈی دل نے پاکستان میں ڈیرے ڈال لیے ،کسانوں کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پريشان
پاکستان میں ٹڈی دل اس وقت تقریباً آدھے ملک میں پھیلا ہے۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے حال ہی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ لگ بھگ 60 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں جن میں صوبہ بلوچستان میں یہ سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔
اب تک صرف جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل ڈھائی ہزار ایکڑ پر کپاس کو اب تک تباہ کر چکا ہے اور ابھی موسمِ گرما کا آغاز ہے جس میں اس کے حملوں میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔ اس جھنڈ کا نشانہ خریف کی فصلیں ہوں گی جن میں گنا، چاول، کپاس اور مکئی نمایاں ہیں۔
صوبہ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ چند ہفتے میں ٹڈی دل سے سندھ کے 22 اضلاع متاثر ہو چکے ہیں، آنے والے وقتوں میں سب سے زیادہ خطرہ سندھ کو ہے
انھوں نے کہا کہ متاثرہ فصلوں میں اسپرے مہم جاری اور فوج کا تعاون حاصل ہے، 13 اضلاع میں 22 سو 33 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا، وفاقی ٹیموں نے 840 ہیکٹرز پر اسپرے کیا۔ شکار پور، کشمور، نواب شاہ، جامشورو، قمبر، گھوٹکی، سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں اسپرے کیا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے خوراک اور زراعت کے عالمی ادارے ایف اے او کے مطابق ٹڈی دل 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے یعنی ایک گھنٹے میں وہ 160 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتا۔۔
کھیتوں میں ڈھول یا برتن بجانے کے دیسی ٹوٹکے پر ماہرین کہتے ہیں،اس سے ٹڈی دل کا حمہ ٹل تو سکتا ہے لیکن خطرہ ختم نہیں ہوتا ۔