Jun 04, 2020 09:48 pm
views : 235
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran Khan is concerned about inflation in Pakistan
اسلام آباد،مہنگائی کا جن بے قابو،وزیراعظم کا سخت ایکشن وزراءاعلیٰ چیف سیکریٹریز کومانیٹرنگ کا حکم
ایک طرف کرونا تو دوسری جانب مہنگاءی کا رونا ۔۔۔۔عوام کرے تو کیا کرے ۔۔۔۔
لاک ڈاون کے ساتھ ساتھ روز بروز بڑھتی مہنگاءی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ۔۔۔۔۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف سخت ایکشن کاحکم دے دیا ہے۔انہوں اس بات کا سخت نو ٹس لیا کہ نا صرف اس کے کہ وفا قی حکومت نے گزشتہ کئی ماہ کے دوارن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی بلکہ حال ہی میں گندم کی نئی فصل آنے کے با وجود آٹے کی قیمتوںکے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی بلکہ الٹا ا ضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔جس کا کوئی جواز اور منطق نہیں ہے‘عمران خان نے حکم دیا کہ وزراءاعلیٰ اور چیف سیکریٹریز اشیاءکی قیمتوں کو خود مانیٹرکریں ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایاجائے ۔
وزیر اعظم نے اس نا راضگی کا اظہار ایک مراسلے میں کیا ہے جو وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و ریونیو (چیئرمین نیشنل پر ائس مانٹرنگ کمیٹی ) ، چیف سیکرٹریز پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان ( صو بائی حکومتوں ) کو بھیجا گیا۔۔۔۔۔