Jun 05, 2020 08:00 pm
views : 214
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan reports 68 more fatalities by coronavirus, cases rise to 89,249
اسلام آباد،ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، ایک دن میں ریکارڈ چار ہزار آٹھ سو چھیانوے کیسز
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 33 ہزار 144، سندھ میں 33 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 852، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہوئے
ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 323 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی۔ سندھ میں 575، پنجاب میں 629، خیبر پختونخوا میں 521، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور اسلام آباد میں 41 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ساتھ ہی کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ضروری اور غیر فعال اسٹاف کو فارغ کرنے کا فیصلہ فی الحال روک دیا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں پارکس کھل گئے، شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کرلیا تاہم پلے لینڈ بند رہیں گے۔