Jun 05, 2020 08:01 pm
views : 213
Location : national command and operation center
Islamabad- Fines, Penalties for Violators of COVID-19 SOPs, NCOC Told
اسلام آباد،ماہرین کی خصوصی ٹیم کو اسپتالوں کا دورہ کرا یاجائیگا
وفاقی
وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا
اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کرونا کی موجودہ
صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ این ڈی ایم اے کے پاس پرسنل پروٹیکشن
ایکیوپمنٹ اور وینٹی لیٹرز کافی تعداد میں موجود ہیں۔
بعض اسپتالوں کی
جانب سے شکایات سامنے آنے پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ پمز میں
صورتحال قابو میں ہے ساتھ ہی اجلاس میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال میں
مصروف اسپتالوں میں طبی آلات اور وینٹی لیٹرز کی تعداد پر بھی اطیمنان
کااظہار کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی
سربراہی میں خصوصی ماہرین کی ٹیم ملک کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرے گی
تاکہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مناسب مشورے دے اور معاونت کی جاسکے۔