Jun 05, 2020 08:06 pm
views : 202
Location : Domestic place
No one has yet been implicated in Karachi plane crash investigation: Ghulam Sarwar
لاہور،امارات ائیر لائن ہماری شاگرد ہے لیکن وہاں ایک بھی حادثہ نظر نہیں آتا، غلام سرور
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے استعفٰی مانگا گیا نہ میں نے ایسی پیشکش کی، قومی احتساب بیورو(نیب) مکمل غیر جانبدار ادارہ ہے ، اپنی انکوائری کے لیے اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔
غلام سرور خان کاکہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکےگا، ابھی تک کسی کی غلطی یاکوتاہی کا تعین نہیں کیاجاسکا،شہید پائلٹ بھی 25 سالہ سروس کے دوران کسی غفلت کے مرتکب نہیں ہوئے،ہمیں چاہیے کہ انکوائری مکمل ہونے تک کسی کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ 22 جون کو پبلک کر دیں گے،مکمل رپورٹ میں 4 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں، 4 یا 5 شہدا کے لواحقین کے سوا سب کو 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد پہنچا دی ہےجبکہ طیارے کے ملبے میں جاں بحق ایک لڑکی کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد اور ملبے میں جھلس جانیوالی 2 لڑکیوں کے گھر والوں کو 5،5 لاکھ روپے دیے گئے ہیں اس کے علاوہ طیارہ گرنے سے تباہ عمارتوں کے مالی نقصان کا اندازہ بھی لگایا جا رہا ہے ۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ہماری شاگرد اور ہم اس کے استاد ہیں تاہم عرب امارات کی ائیر لائن کی تاریخ میں کوئی ایک بھی حادثہ نظر نہیں آتا، مجھے تشویش ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی تاریخ میں اتنے حادثے کیوں ہیں، بدقسمتی سے ہم اپنے اداروں کو سیاست کی نذر کرتے رہے ہیں۔
واضع رہے ایمریٹس ائیرلائن نے 8 جون 2020 سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 14 شیڈول پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، اسلام آباد سے ہر جمعرات دو پروازیں جب کہ لاہور سے پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو پروازیں روانہ ہوں گی۔