Jun 06, 2020 12:41 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Explain whether Tiger Force is an alternative to law enforcement agencies in the country? Sharee Rehman
اسلام آباد، شیری رحمان نے وزیراعظم کا خطاب قوم سے مذاق قرار دیدیا
اپنے بیان میں شیری رحمن نے سوال اٹھایا کہ اگر لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا عمران خان کو علم تھا تو انہوں نے اسے ختم کیوں کیا؟
شیری رحمان نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر انسانی زندگیاں نہیں بچا سکتی تو حکومت کا کام کیا ہے؟
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک جانب عمران خان ہلاکتوں کی تفصیلات بتا رہے ہیں اور دوسری جانب اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔ وہ کنفیوژن پھیلا کر غریب آدمی کو کورونا وائرس کا آسان شکار بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خود ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کر وزیراعظم کس منہ سے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی تلقین کر رہے ہیں؟