Jun 06, 2020 12:56 pm
views : 235
Location : Accountibility Courts
Lahore- Accountibility Courts written decision issued to summon Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz in the Ramzan Sugar Mills case
لاہور، آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش کیا جائے، عدالت کا حکم، رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا
رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، احتساب عدالت نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بہت عرصے سے التوا کا شکار ہے، ملزم حمزہ شہباز کو آج بھی حفاظتی اقدامات کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو ہرصورت میں پیش کریں، عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
احتساب عدالت کے فیصلے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ملزم شہباز شریف بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، شہباز شریف فرد جرم کی کارروائی کے لیے 11 جون کو ہرصورت پیش ہوں۔