Jun 06, 2020 02:26 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Lahore- Petrol price is going to rise again, so there is an artificial shortage, says Sheikh Rashid Ahmed
لاہور، پٹرول دوبارہ مہنگا ہونے والا ہے اس لئے مصنوعی قلت ہے، شیخ رشید احمد
شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سمجھ رہے ہیں کہ انکی کمپنی کی مشہوری ہورہی ہے حالانکہ اس پر مسترد کا ٹھپہ لگ رہا ہے، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں اور مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان کو مفاہمتی کردار میں کوئی دلچسپی نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ تصویر پر نہ جائیں نوازشریف سے کوئی پوچھے ان پر کیا گزر رہی ہے ، باہر زندگی گزارنا مشکل ہے، لاہور لاہور ہے اور لندن میں کچھ نہیں رکھا، اندر سے ان کا حال پوچھو کیا گزر رہی ہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر فواد چوہدری کی بات صحیح ہے، رپورٹوں پر کچھ ریگ مال ضرور پھیرا گیا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چینی بحران کے تمام ذمہ دار جیل جائیں گے اور عمران خان ملوث افراد کو آئین و قانون کے شکنجے میں کسیں گے، کل کابینہ اجلاس میں چینی رپورٹ کا معاملہ زیر بحث آئے گا اور آٹے کی فرانزک رپورٹ کا فیصلہ ہوگا۔