Jun 06, 2020 02:31 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Karachi- Corona patients will not take, two major hospitals in Karachi put up banners
کراچی، کورونا کے مریض نہیں لیں گے، کراچی کے دو بڑے اسپتالوں نے بینرز لگادیئے
انڈ س اسپتال انتظامیہ نے اسپتال کے با ہر بو رڈ آ وایزں کر دیا کہ کو رونا مر یضوں کے لیے قائم وارڈز مکمل طور پر بھر چکے ہیں لہذا اب کو رونا مر یضوں کے اسپتال میں داخل نہیں کیاجا ئے گا جس سے سنگینی کا انداز ہ لگا جا یا جا سکتا ہے۔
انڈس اسپتال کو سند ھ حکومت کی جانب سے کٹس بھی فراہم کی گئی تھی اور سند ھ حکومت کے ساتھ مشتر کہ طور پر کورونا مریضوں کو طبی سہو لیات فراہم کی جارہی تھی اب جو مریض اسپتال میں داخل ہے ان کو طبی سہو لیات فر اہم کی جا ئے گی لیکن نئے مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔
انڈس ہسپتال کے ترجمان محمد فواد کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں بینرز آویزاں اس لئے کیا گیا ہے کہ ہسپتال میں مزید مریضوں کیلئے جگہ نہیں ہے جیسے ہی مریض صحت ہوں گے تو جگہ خالی ہونے پر بینرز اتاردیا جائے گا۔