Jun 06, 2020 02:58 pm
views : 244
Location : Sindh Wildlife Museum
Karachi- Entrance to Sindh Wildlife Museum banned again due to corona virus
کراچی،کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ وائلڈ لائف میوزیم میں داخلے پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد
سندھ وائلڈ لائف میوزیم کو ایک مرتبہ پھر بند کردیاگیا ہے، میوزیم کو تزئین وآرائش کے بعد عوام کیلئے کھولا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے میوزیم کو عوام کیلئے دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین سندھ وائلڈ لائف جاوید علی مہر نے بتایا کہ سندھ وائلڈ لائف میوزیم کو قائم ہوئے دودہائیوں سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے،میوزیم میں چھبیس سے زیادہ جنگلی پرندوں کی اقسام ہیں جن کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جانوروں کو محفوظ کرنے کے عمل کو ٹیکسی ڈرمہ کہا جاتا ہے، بنی نوع انسان کے پاس ٹیکسی ڈرمی کا ہنر ہزاروں سالوں سے موجود ہے لیکن اب اس نے جدید سائنس کی شکل اختیار کرلی ہےجس میں دنیا بھر سے جامعات ڈگری آفرز کررہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر جانوروں کو مارنے کا وائلڈ لائف کے قانون سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت سزائیں موجود ہیں۔