Jun 06, 2020 03:33 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Lahore- Jahangir Tareen has gone to London with his son, Tarzan here says we will take action, Uzma Bukhari
لاہور، عمران خان کی نالائقی اور غفلت کی سزا ملک بھگت رہا ہے، عظمٰی بخاری
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چندہ بھی ہم دیں، کورونا سے لڑیں بھی ہم اور مریں بھی ہم عمران خان کچھ نہ کریں، یہ عجیب قانون ہے کہ عمران خان کیلئے اور شہبازشریف شریف کیلئے اور ہے ، ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کوآپریٹ نہیں کر رہے تھے لیکن اُن کا کیس ختم کیا گیا۔بابر اعوان کیس سے بری ہو گئے راجا پرویز اشرف آج بھی کیس بھگت رہے ہیں، نیب کا جھن جھنا آپ اپنی جیب میں ڈالیں، ہم پہلے بھی عدالتوں سے سرخ رو ہوئے اب بھی ہوں گے۔
دوسری جانب عطاء تارڑ کی جانب سے پی آئی اے طیارہ حادثے سے متعلق مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کا کچھ پتا نہیں چلا، تحقیقات عام کی جائیں۔
انہوں نے وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا اس مخلوق سے تعلق ہے جو رمضان کے بعد آزاد ہوتی ہے، شیخ رشید کے سر تیسرا اعزاز تاریخی بھگوڑا ہونے کا ہے، شیخ رشید جب بہاولپور جیل میں قید تھے کیسے زرداری اور بے نظیر بھٹو کی منت کی تھی۔