اسلام آباد،کورنا بے قابو: کیسز ایک لاکھ سے بڑھ گئے، مزید 65 افراد وائرس سے جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی بھی کرونا کے وار سے نا بچ سکے ۔۔۔۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 38 ہزار 903، سندھ میں 38 ہزار 108، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، گلگت بلتستان میں 932، اسلام آباد میں 5 ہزار ،396آزاد کشمیر میں تین سو چھیانوے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن اور سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ رپورٹ مثبت آجانے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔