Jun 08, 2020 10:12 pm
views : 237
Location : National Command and Operation Center
Islamabad- Covid-19: Federal govt to provide 1,000 oxygenated beds to provinces in June
اسلام آباد،حکومت رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یوبیڈز کی فراہمی یقینی بنائے گی: اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا
کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے، ایک ہفتے میں 250 وینٹی لیٹرز
صوبوں کو فراہم کیے گئے، کورونا کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے،
صحت کے نظام میں بہتری سے متعلق صوبوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
واضع
رہے ملک بھر میں اب تک 7 لاکھ 5 ہزار 833 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24
گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 650 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 43 ہزار 355 مریض
صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
پاکستان میں
کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے
والوں کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔ سندھ میں 650، پنجاب میں 715، خیبر
پختونخوا میں 575، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں
54 اور آزاد کشمیر میں 8 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
روز با روز کرونا
کے بڑھتے کیسس اور ہسپتالوں پر بڑھتا ڈباو کو مدنظررکھتے ہوءے حکومت نے
دعوا کیا ہے کہ رواں ماہ ایک ہزار آئی سی یوبیڈز یقینی بناءے گی۔