Jun 08, 2020 10:17 pm
views : 231
Location : Different Places
Karachi- Role of the police as front liners in the fight against Corona
کراچی،کورونا کے خلاف جنگ میں پولیس کا فرنٹ لائنرز کے طور پر اہم کردار
وبائے مرض کورونا کے پاکستان میں پھیلنے کی شروعات سے ہی اور مکمل لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہماری پولیس کے جوان بغیر ماسک اور کٹ کے اپنے فراءض سر انجام دے رہے ہیں اور کئی اعلی افسران کورونا کی وبا کا شکار ہو چکے ہیں جس میں لاہوراور کراچی پولیس کے ڈی ایس پی بھی شامل ہےاس حوالے سے سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ ضاء اعوان نے کہا
پولیس فورس میں اس وبا کی بری طرح پھیلنے کے واقعات کے بعد حکومت نے حال ہی میں پولیس فورس کے لیے ماسک ،دستانے اور کیٹز فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اج بھی ملک کے مختلف شہروں میں پولیس والے بنا ماسک اور حفاظتی وردی کے ڈیوٹی دیتے نظر آتے ہیں ،، انسانی حقوق کی ماہر فوزیہ طارق نے بتایا ۔
فرنٹ لائن پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس کے سپاہی اور افسران کا چونکے عوام سے بارہ راست رابطہ ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ کون کورونا وائرس کا مریض ہے ، پولیس کو بینا حفاظتی سامان کے ڈیوٹی دینا اپنے اپکو خطرے میں ڈالنے سے کم نہیں۔۔۔
آج ملک میں روزانہ 5000 کیسس مثبت آرہے ہیں جن میں مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر چکی ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ پولیس فورس کو جلد از جلد حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔