Jun 08, 2020 10:35 pm
views : 228
Location : Different Places
Karachi- Pakistan Navy playing leading role in promoting safe use of ocean resources’
کراچی،عالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کی جانب سے معلوماتی ویڈیو جاری
پاک بحریہ کی جانب سےعالمی یومِ بحر پر آگہی کے فروغ کے لیے معلوماتی ویڈیو جاری کردی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ویڈیو میں سمندر کی افادیت اور سمندری ماحول اور وسائل کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ضرورت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔
رواں برس عالمی یومِ بحر کا موضوع بحری استحکام کےلیے جدت منتخب کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق موضوع کی مناسبت سے بحری وسائل کے جدید اور پائیدار استعمال سے آگہی کے لیے پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقادکیا گیا ہے۔
پاک بحریہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بحری وسائل کے جدت پر مبنی استعمال میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
بحری آلودگی کا تدارک مینگرووز شجر کاری اور بندرگاہوں کی صفائی کے لیے خصوصی کشتیوں کی تعمیر آبی ماحول کے تحفظ میں اہم کاوشیں ہیں۔