Jun 09, 2020 04:51 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Karachi-Sindh Healthcare Commission staff affected by Corona, office closed,inspection and monitoring staff were also affected by the corona
کراچی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا عملہ کورونا سے متاثر، دفتر بند
www.tnnlive.tv
کراچی میں اسپتالوں کی انسپیکشن اور مانیٹرنگ کے آفس کا عملہ کورونا سےمتاثر ہوگیا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ایف ٹی سی بلڈنگ میں قائم سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا مرکزی دفتر کورونا پھیل جانے کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کاکہنا ہے کہ اب تک ہیلتھ کیئر کمیشن کے 16 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے ، متاثر افراد میں افسران سے لیکر نائب قاصد تک شامل ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جراثم کش اسپرے کے بعد دفتردوبارہ کھولا جائے گا۔