Jun 09, 2020 05:49 pm
views : 229
Location : Different Places
Islamabad- FIA seeks dismissal of PPP's plea in Cynthia Ritchie defamation case
اسلام آباد، ایف آئی اے نے پیپلز پارٹی کی اندراج مقدمہ کی درخواست کی مخالفت کردی
اسلام
آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے بطور ڈیوٹی جج امریکی شہری سنھتیا
ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار پیپلز
پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ امریکی
خاتون نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کیخلاف بے بنیاد الزامات عائد
کیے، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سینتھیا ڈی
رچی کیخلاف مقدمے کی مخالفت کی۔
ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ عدالت
کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ کیا درخواست گذار براہ راست متاثرہ فریق ہیں، جس
پر فاضل جج عطا ربانی نے ریمارکس کے بعد عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی
کیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی کو خود یا وکیل پیش کرنے
کیلئے نوٹس جاری کر دیا، مقدمے کی مزید سماعت 13 جون کو ہوگی۔