اسلام آباد،بھارت نے حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کو دھمکیاں دے
رہا ہے۔ بھارت گیڈر بھپکیاں بند کرے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،
امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اسکا منہ
توڑ دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات
کی ہے، بھارت لداخ پر سرجیکل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا، بھارت میں اقلیتیں
حکومت سے نالاں ہیں، بھارت میں معاشی حالات بگڑ چکے ہیں اور وہ اپنی
ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، بھارت افغانستان کے امن عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ا