ڈی جی خان،وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام: قبائلی علاقے درگ میں نادرا رجسٹریشن سنٹر قائم
وزیر
اعلی پنجاب عثمان بزدار نے قبائلی علاقے درگ میں نادرا رجسٹریشن احسن اقدام
اٹھائے ہوئے سنٹر قائم کر دیا۔عوام نے نادرا رجسٹریشن سنٹر کے قیام پر
وزیر اعلی پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔ عثمان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقے
بارتھی میں بھی نادرا رجسٹریشن سنٹر قائم ہوگا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا
قبائلی علاقے کے مکینوں کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات
کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
عثمان بزدار نے کہا بارتھی میں نادرا رجسٹریشن
سنٹر اگلے چند روز میں فنکشنل کر د یا جائے گا جبکہ وہوا میں نادرا سنٹر کو
اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، نادرا رجسٹریشن سنٹر وہوا میں ون ونڈو اور کیو
میٹرک کاونٹر کے ذریعے عوام کو سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔