Jun 10, 2020 11:55 am
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan confirmed 83 deaths by coronavirus in 1day, number of positive cases has surged to 113,702. fatalities has jumped to 2,255
کراچی، کورنا بے قابو: ایک دن میں ریکارڈ 5 ہزار 385 کیسز، 83 افراد جاں بحق
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 43 ہزار 460، سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31، گلگت بلتستان میں 974، اسلام آباد میں 5 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 444 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 696، پنجاب میں 807، خیبر پختونخوا میں 610، اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 62 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔