Jun 10, 2020 02:41 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi-Sindh Government decided to setup 5 more hospitals in Karachi to deal with the epidemic in Corona,210 ventilators will also be added
کراچی، کورونا سے نمٹنےکیلئے کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ
www.tnnlive.tv
حکومت سندھ نے کورونا کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلیے کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا اپنے جاری ایک وڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر جولائی کے آخر تک 800 بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) قائم کردیے جائیں گے، اس کے علاوہ جولائی کے آخر تک 210 وینٹیلیٹرز کا اضافہ بھی کردیا جائے گا، 140 بستروں پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ کی سہولت رواں ماہ کے آخر تک ایکسپو سینٹر میں بھی مہیا کردی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہائی ڈپیڈنسی یونٹ عام یونٹ سے تھوڑا مختلف ہوتے ہیں جس میں آکسیجن کی فراہمی کے علاوہ طبی عملے کو انفیکشن سے بچانے کے لیے ضروری اقدمات کیے جاتے ہیں۔