Jun 10, 2020 03:02 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad-ban lifted on export of personal protective equipment,ban on export of surgicalN95 masks and protective suits will remain in place
اسلام آباد، کورونا بچاؤ کیلیے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی ختم
www.tnnlive.tv
وزرات تجارت نے ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد پر پابندی ختم کر دی، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی ختم کا اطلاق ڈسپوزل دستانوں، ڈسپوزل گان ،فیس ماسک، فیس شیلڈ اور ہینڈ سینی ٹائزر، شو کور ،خطر ناک مواد ڈالنے والے بیگ (بائیو ہزارڈ بیگ)کی برآمد پر ہوگاجبکہ سرجیکل ماسک،این 95 ماسک، حفاظتی سوٹ کی برآمد پر پابندی برقرار رہے گی۔ وزرات تجارت کوروناکے باعث ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر 24 مارچ کو پابندی عائد کی تھی۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک بیان میں کہا کہ ذاتی تحفظ کے سامان کی برآمد پر پابندی ختم کی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا پی پی ایزاور ہینڈ سینیٹائزر کی برآمد کی اجازت دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایک ٹویٹ میں مشیر تجارت نے کہا حکومت نے اس معاملے پر اپنا کردار ادا کر دیا نوٹیفکیشن کا اطلاق ٹائیوک سوٹ، این 95 اور سرجیکل ماسک پر نہیں ہو گا۔