Jun 10, 2020 07:49 pm
views : 212
Location : Domestic place
Islamabad- WHO says Pakistan should reimpose lockdown to curb coronavirus
اسلام آباد،مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے، پاکستان دنیا میں کورونا کے تیز ترین پھیلاؤ والا ملک بن گیا،عالمی ادارہ صحت
عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق
پاکستان دنیا میں کورونا کے تیز ترین پھیلاؤ والا ملک بن گیا ہے۔عالمی
ادارہ صحت نے کہا ہے پاکستان میں 2؍ ہفتے مکمل لاک ڈاؤن ضروری ہے۔
عالمی
اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 24فیصد ہے جو
بہت زیادہ ہے، پاکستان نئے کیسز میں 10ویں نمبرپرآئسولیشن کانظام کمزور،
شہری ہاتھوں کی صفائی، ماسک،سماجی فاصلہ اپنانے سے گریزاں ہیں
ہانگ کانگ
کے اسٹڈی گروپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر پاکستان کو ایشیا
اور بحرالکاہل کا چوتھا خطرناک ملک قرار دیدیا، جبکہ لاک ڈاؤن نرم کرنے پر
عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان کو خبردار کیا ہے کہا ہے کہ پاکستان لاک
ڈاؤن نرم کرنے کی 6 میں سے کسی ایک شرط پر بھی پورا نہیں اترتا۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے پاکستان میں لاک ڈاؤن میں
نرمی سے کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے اقدامات پرشدید تحفظات کااظہارکیا
ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اپنے مراسلے میں پاکستان میں دو ہفتے سخت اور دو ہفتے
نرمی کے ساتھ لاک ڈاؤن اپنانے کی سفارش کی ہے اور روزانہ 50ہزار سے زائد
ٹیسٹ کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ کورونا وائرس کا پھیلا ؤ اور مریضوں کو
ٹریس کیا جا سکے ۔
عالمی ادارہ صحت پاکستان مشن کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا
ماہی پالا کی جانب سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو لکھے گئے خط میں کہا
ہے کہ اب کورونا پاکستان کے ہر ضلع تک پہنچ چکا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد
نے کہاکہ ان کو لیٹر موصول ہو گیا ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت سے
مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ ڈبلیو ایچ او نے ٹھیک کہا، خط کابینہ
میں پیش کرینگے۔
ان کا مزیدکہناتھاکہ جن علاقوں میں کورونا کیسزبڑھیں
گے وہاں لاک ڈاؤن کرنا پڑیگا، لاک ڈاؤن کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کریگی،
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 2لاکھ 99ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے
ہیں۔