Jun 10, 2020 08:08 pm
views : 227
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 113,702 Cases and 2,255 Deaths
کراچی،لاک ڈاؤن میں نرمی کا خمیازہ، کورونا مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی
لاک ڈاؤن میں نرمی کا خمیازہ، کورونا مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز ریکارڈ میں پانچ ہزار تین سو پچاسی کیس سامنے آگئے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بیاسی اموات، تعداد دو ہزار دوسوپچپن تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 43 ہزار 460، سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31، گلگت بلتستان میں 974، اسلام آباد میں 5 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 444 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 7 لاکھ 54 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 799 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 36 ہزار 308 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں 696، پنجاب میں 807، خیبر پختونخوا میں 610، اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 62 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے وبا کے سو دن پورے ہو چکے ہیں۔ ملک میں پہلا کورونا کیس 26 فروری کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔ فروری کے آخری چار دنوں میں 4 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ مارچ میں کورونا سے 2 ہزار 35 افراد متاثر اور 26 اموات ہوئیں۔
اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں کورونا سے 14 ہزار 778 افراد متاثر اور 359 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ مئی میں ریکارڈ 52 ہزار 679 افراد کورونا سے متاثر اور ایک ہزار 98 افراد فوت ہوئے۔ جون کے چار دنوں میں 15 ہزار 767 افراد کورونا سے متاثر اور 287 افراد فوت ہو چکے ہیں۔