Jun 10, 2020 08:05 pm
views : 222
Location : Different Places
Islamabad- OGRA teams to check petrol pumps across Pakistan
اسلام آباد،پیٹرول کی قلت: اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں ایکشن میں آگئیں
ملک میں پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی قلت بڑھنے کے بعد اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں بھی ایکشن میں آگئیں۔ پیٹرول کی قلت پر پمپس پر عوام کا رش، شہری پریشان۔۔۔۔
کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں پیٹرول غائب۔۔۔۔۔۔
پیٹرول پمپس پرعوام کی لمبی قطاریں۔۔۔۔۔
عوام شدید پریشانی کا شکار۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ 9 روز سے جاری پیٹرول کی قلت پر اوگرا نے ایکشن لیا ہے اور اپنی انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی انفورسمنٹ ٹیمیں ملک بھر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپوز کا معائنہ کریں گی۔۔
ترجمان اوگراکا کہنا ہےکہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں پیٹرولیم ڈویژن کے ادارے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے ماہرین کے ہمراہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپوز میں موجود فیول اسٹاکس کا معائنہ کریں گے۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا
واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات ہیں اور حکومت اب تک اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام