Jun 11, 2020 01:30 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Karachi-As of today 1712 children under the age of 10 have been infected with Corona in Sindh,4such children have passed away, Murtaza Wahab
کراچی، سندھ میں 10 سال کے1700 سے زائد بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، مرتضیٰ وہاب
www.tnnlive.tv
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے معصوم بچے بھی متاثر ہورہے ہیں، سندھ بھر میں دس سال کی عمر کے 17 سو 12 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں کوروناوائرس کے شکار دس سال کی عمر کے 4 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی صورت میں ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیےاب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا، خدارا گھروں پر رہیں اور اپنے بزرگوں اور بچوں کا تحفظ کریں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ بحالت مجبوری گھروں سے نکلیں تو ماسک کا استعمال ضرور کریں، اب صرف احتیاط سے ہی کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے۔