کراچی،شہباز شریف اور خرم شیر زمان بھی کورونا کا شکار، فیصل واوڈا کے چچا کورونا سے انتقال کرگئے
www.tnnlive.tv
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر 5 دن سے قرنطینہ میں تھا جس پر آج کورونا ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا جبکہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے چچا کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔وزارت آبی وسائل کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کے چچا عثمان واوڈا کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا۔