Jun 11, 2020 10:58 pm
views : 214
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 119,536 Cases and 2,356 Deaths
اسلام آباد،کورناکے وارجاری: ایک دن میں ریکارڈ 5 ہزار 834 کیسز،اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 356 ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 45 ہزار 463، سندھ میں 43 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18، اسلام آباد میں 6 ہزار 236 جبکہ آزاد کشمیر میں 488 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 7 لاکھ 80 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 101 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 356 ہوگئی۔ سندھ میں 738، پنجاب میں 841، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔