Jun 11, 2020 10:59 pm
views : 233
Location : Islamabad high court
Islamabad- IHC stays action on sugar inquiry report for 10 days
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 روز کیلئے کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت چینی 70 روپے کلو کی ذمہ داری لے، شرط منظور ہے تو آئندہ سماعت تک حکومت کو کارروائی سے روک دیتے ہیں، چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے روک رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلبی تک چینی 70 روپے کلو بیچنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا حکومت سے جواب لے لیتے ہیں، اس وقت تک چینی 70 روپے میں بیچیں، عمومی طور پر ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، مزدور کی ضرورت چینی ہے، مشروب پر سبسڈی دی جا رہی ہے، عام آدمی کو بنیادی حقوق کیوں نہیں دے رہے ؟یہاں پر مفاد عامہ کا سوال سامنے آیا ہے، جس مقصد کیلئے کمیشن بنا تھا وہ پورا ہی نہیں ہوا، کمیشن کو عام آدمی کو چینی کی سہولت فراہمی کیلئے کچھ کرنا تھا لیکن نہیں کیا۔
عدالت نے 10 روز کیلئے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیب، ایف آئی اے، ایس ای سی پی کو ملز مالکان کے خلاف کاروائی سے روک دیا۔