Jun 11, 2020 11:06 pm
views : 227
Location : Domestic place
Islamabad- ICC Board meeting: T20 World Cup fate to be decided next month
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر فیصلہ موخر کردیا
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے کرونا وائرس کے پیش نظر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں ہے جبکہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کرانے کے لیے منصوبہ بندی جاری رہے گی
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلین وزیر کھیل رچرڈ کال بیک نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ بروقت کروانے کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کروا سکتے ہیں۔حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور ورلڈ کپ کرانے کے لئے پرامید ہیں، محدود تماشائیوں کے ساتھ میچز کرائے جاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے، ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے، جبکہ 2021 کے ایونٹ کا میزبان بھارت ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اگر آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ ملتوی کرکے اگلے سال کروایا جاتا ہے تو بھارت کو بھی ایک سال کی تاخیر گوارا کرنا ہوگی جس کے لیے وہ آمادہ نظر نہیں آتا۔