Jun 11, 2020 11:10 pm
views : 219
Location : Different Places
Lahore- Naanbais surge roti, naan prices to Rs 8 and 15 respectively
لاہور،پنجاب میں نان بائیوں نے سادہ روٹی 8 روپے جبکہ نان 12 کی بجائے 15 روپے کا کر دیا
صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت آٹے کی بوری 800 روپے تک جبکہ فائن کی بوری 1200 روپے تک مہنگی ہو چکی ہے۔
وائس چئیرمین میر داد خان کے مطابق تندور مالکان کو سستا آٹا اور فائن فراہم کیا جائے گا تو سستی روٹی اور نان فروخت کریں گے، تندور مالکان اپنا مزید نقصان نہیں کر سکتے، قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن شہر کے تمان تنور مالکان کو جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد روٹی اور نان نئی قیمتوں کے مطابق فروخت کیا جائے گا۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے نان روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے خود ساختہ اعلان کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ نان، روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں، صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول نان، روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، انتظامیہ بھی نان، روٹی کی مقررہ کردہ نرخوں میں دستیابی یقینی بنائے۔مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، نان، روٹی کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔