Jun 11, 2020 12:00 am
views : 222
Location : Karachi Press club
Karachi- Farooq Sattar demands relief for public in budget 2020-21 amid COVID-19 pandemic
کراچی،بجٹ سے پہلے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کری گئی،فاروق ستار
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے اراکین تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی نکہت شکیل اور سید شاہد پاشا کے ہمراہ بجٹ سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2020- 2021بجٹ پیش ہونے جارہا ہے۔ہرسال ہم ایم کیو ایم کی جانب سے شیڈو بجٹ دیتے ہیں۔مشکلات کے باجود بجٹ کے اسٹیٹس کو کو توڑا جا سکتا ہے،بجٹ سے پہلے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کری گئی۔
فاروق ستار نے کہا وسائل میں رہتے ہوئے ایک عوامی بجٹ دیا جاسکتا ہے۔عمران خان اور ان کی ٹیم ہماری بات نہ سنے ہم اپنی تجاویز بجٹ میں دیتے رہیں گے کہ ان حالات میں کیسا عوام دوست بجٹ دیا جا سکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک کو چار چلینجز کا سامنا ہے ۔وہ چلنج معاشی بد حالی ہے۔عمران خان کی نااہلی اور ان کی ٹیم کی بد انتظامی ہے۔کورونا سے پہلے سے بدحالی حکومت کی ناتجربہ کاری ہے۔حکومت کی ناکامی اور پھر کورونا کا ستم ہے۔ابھی بجٹ آرہا ہے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ایک اور چیلنج کا سامنا ہے۔