Jun 12, 2020 03:15 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Government announced a financial package of up to Rs 10 million for medical personnel killed in Corona, Dr Zafar Mirza
اسلام آباد، حکومت کا کورونا سے جاں بحق طبی عملے کیلئے 1 کروڑ تک مالی پیکج کا اعلان
www.tnnlive.tv
وفاقی حکومت نے کورونا سے جاں بحق طبی عملے کیلئے ایک کروڑ تک مالی پیکج کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکس چھوٹ بھی دی جائے گی، ہیلتھ ورکرز کا تحفظ اور ان کی معاونت ترجیح ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو، خصوصی پیکج کورونا کے خلاف نبردآزما ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے ہوگا، صوبائی وزراء صحت اور ماہرین سے بھی اس پیکج پر مشاورت کی گئی ہے، ہمارے دین میں کہا جاتا ہے جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی پیکج پر اطلاق کی ذمہ دار ہونگی۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا مشکل حالات میں ذمہ داری ادا کرنیوالے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ٹیکسز کی صورت میں کچھ سہولیات دیں گے، فرنٹ لائن ورکرز کو انکم ٹیکس میں چھوٹ کی سہولت دی جائے گی، ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونیوالے ہیلتھ ورکرز کو شہدا پیکج ملے گا، بعض مریضوں کے لواحقین تسلی بخش علاج نہ ہونے پر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں، مریضوں کے لواحقین ڈاکٹرز اور طبی عملے کو زدوکوب اور تشدد کرتے ہیں، طبی عملے کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔