Jun 12, 2020 05:30 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi- Opposition Leader Sindh Assembly Khawaja Izharul Hassan and Former Speaker National Assembly Ayaz Sadiq's corona test came positive
کراچی، ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار اور مسلم لیگی رہنماء ایاز صادق کورونا میں مبتلا
www.tnnlive.tv
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
مسلم لیگ نون کی رہنما عظمٰی بخاری کے مطابق ایاز صادق نے کورونا ٹیسٹ مثبت آجانے کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرشہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایاز صادق پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔