Jun 12, 2020 11:22 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan reports record 6,397 cases of coronavirus in one day
اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار نوسو تینتیس ہوگئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار نوسو تینتیس ہوگئی۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ چھ ہزار تین سو ستانوے کیسز سامنے آگئے جب کہ ایک سو سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 8 لاکھ 9 ہزار 169 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 6397 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40247 ہے۔
پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 47382 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 46 ہزار 828، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 787، بلوچستان میں 7 ہزار 673، اسلام آباد میں 6699، آزاد کشمیر میں 534 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 107 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 463 ہوگیا۔