Jun 12, 2020 11:37 pm
views : 244
Location : Different Places
Karachi- Revealed gross negligence in identifying those killed in PIA plane crash
کراچی،پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت میں بڑی غفلت کا انکشاف
کراچي طيارے حادثے ميں لاشوں کي شناخت ميں غفلت سامنے آرہي ہے۔۔ سانحے ميں جاں بحق احمد مجتبيٰ کي لاش عبدالقيوم کے لواحقين کو ديدي گئي۔۔ لواحقين نے احمد مجتبيٰ کي لاش عبدالقيوم کي سمجھ کر تدفين بھي کردي ۔۔ سندھ سرکار کي جامعہ کراچي ميں قائم ليبارٹري کي کارکردگي بھي مشکوک ہوگئي ۔۔
پی آئی اے طیارہ حادثے میں ایک ہی لمحے میں کءی چراغ بجھ گءے ۔۔۔۔ کءی گھر اجر گءے۔۔۔۔
پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت میں بڑی غفلت کا انکشاف
حادثے کو اٹھارہ روز گزر گءے مگر لواحقین آج بھی اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہے ۔۔۔۔
سندھ حکومت کي جامعہ کراچي ميں قائم ليبارٹري کي کارکردگي پربھي سوالات اٹھ گئے؟؟
بدقسمت طیارے میں سوارمکینیکل انجینئراحمد مجتبی کی لاش مبینہ طور پر لاہور ميں پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ عبدالقیوم کے لواحقین کے حوالے کردی گئی۔۔
احمد مجتبی کے بھائی احمد مرتضی نے سندھ سرکار کي جامعہ کراچي ميں قائم ليبارٹري کی غفلت کا پول کھول دیا
احمد مجتبی کے بوڑھے والد نے وزيراعظم سے انتظاميہ کے خلاف سنگين غفلت کا نوٹس لينے کا مطالبہ کيا
پی آئي اے حکام کے مطابق حادثہ کا شکار تمام97مسافروں کے لواحقین کاڈیٹاحاصل اکھٹا کرليا ۔۔ 82مسافروں کے لواحقین کو 10لاکھ روپے کي امدادی رقم فراہم کردي گي گئی جبکہ 15مسافروں کے لواحقین کورقم قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعددی جائیگی۔۔۔۔۔۔
ایک صدمہ اپنے پیاروں کے چلے جانے کا اور اس سے بڑا صدمہ انکی آخری رسومات سے بھی محروم رہنے کا لواحقین کو مزید تکلیف میں مبتلا کءے ہوءے ہے ۔