راولپنڈی ، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی
راولپنڈی کے علاقے صدر میں دھماکے کے
نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس
کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے
علاقے صدر میں زور دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک
زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا
گیا۔
دھماکے کے بعد سی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل
اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، دھماکے کی نوعیت کا تاحال علم نہیں
ہوسکا۔
دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کی سرچنگ شروع کردی۔