Jun 13, 2020 01:00 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Lahore- India wants to destroy peace in region, Foreign Minister
لاہور، بوکھلاہٹ کا شکار بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف ملے گا، سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا۔ وزیر اعظم، وفاقی وزیر حماد اظہر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ٹیکس فری بجٹ پر بھی تنقید برائے تنقید زیب نہیں دیتی، بجٹ میں ترجیحات کا درست تعین کیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا۔