Jun 13, 2020 02:00 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- Ghazal Singer Mehdi Hassan 8th death Anniversary
کراچی، شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 8 ویں برسی منائی گئی
سن 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا جب کہ 1962 میں پاکستانی فلم شکارکے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کروایا، مہدی حسن کے گائے ہوئے گیت غزلیں اور قومی ترانے رہتی دنیا تک کانوں میں رس گھولتے رہیں گے، انہوں نے مجموعی طور پر365 فلموں میں اپنی مسحور کن آواز کا جادو جگایا، فلمی صنعت میں انکی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔
شعبہ موسیقی سے تعلق رکھنے والے افراد کے مطابق مہدی حسن دنیا سے تو چلے گئے مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے، مہدی حسن موسیقی کا ایک پورا عہد تھے، ان کے راگ اور راگنی کو دنیا بھر میں شہرت ملی، اسی وجہ سے مہدی حسن کو شہنشائے غزل کے خطاب سے نواز گیا
شعبہ موسیقی میں بہترین خدمات پر مہدی حسن کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز جب کہ بھارت میں سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا، 13 جون سن 2012 کو مہدی حسن کے انتقال سے اردو گائیکی کا باب بند ہوگیا۔